ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امن کے قاصد ہیں ذاکرنائیک، بی جے پی اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر دیکھ رہی ہے:دگ وجے سنگھ

امن کے قاصد ہیں ذاکرنائیک، بی جے پی اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر دیکھ رہی ہے:دگ وجے سنگھ

Fri, 15 Jul 2016 20:57:04  SO Admin   S.O. News Service

کانگریسی لیڈرکاسوال ،سادھوی پراچی،یوگی آدتیہ ناتھ اورساکشی مہاراج جیسے متنازعہ لیڈروں پرکارروائی کیوں نہیں؟

پونے ، 15؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کو امن کاپیروی کارقرار دیتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ وہ اسلام کے صحیح معنی اور مقصد کی تشہیر کر رہے ہیں جبکہ بی جے پی اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر پیش کر رہی ہے۔سنگھ نے کہا کہ اگرنائیک اشتعال انگیز تعلیم دینے کے ملزم ہیں تو ساکشی مہاراج، یوگی آدتیہ ناتھ، سادھوی پراچی جیسے بی جے پی رہنماؤں پرجذبات اکسانے کو لے کر کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ہے۔سنگھ نے کہاکہ مجھے 2012میں امن کانفرنس میں مدعوکیاگیاتھاجہاں میں نے ڈاکٹر نائیک کے ساتھ اسٹیج شیئرکیاتھا۔ان کی پوری تقریر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور کس طرح اسلام دہشت گردی کے خلاف ہے، پر مبنی تھی۔انہوں نے امن کا پیغام دیا۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ لوگوں میں اسلام کے حقیقی معنی اور مقصد کی تشہیر کرکے ڈاکٹر نائیک امن کے پیغامبر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور یہ بی جے پی ہی ہے جو اسلام کودہشت گردی سے جوڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر نائیک اتنے ہی خطرناک ہیں تو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال،جو کبھی انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تھے، ان زبان کے بارے میں کیوں نہیں جانتے۔انہوں نے سوال کیاکہ اگر وہ اتنے خطرناک ہیں اور ان کی تقریر اشتعال انگیزہیں جو دہشت گردوں کو اکسا رہے ہیں تو گزشتہ دو سالوں میں ریاست میں بی جے پی حکومت نے ان کے خلاف کوئی کیس کیوں نہیں درج کیا جبکہ ان کی تمام تقریر یںیو ٹیوب پر دستیاب ہیں؟ ۔


Share: